شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز پربم دھماکہ، 2 اہلکار جاں بحق

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی پارٹی پر بم حملہ تپی گاوں کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق زخمیوں کو بنوں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی۔

بم حملے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں میں صوبیدار افراد اور لاس نائک مشتاق جبکہ زخمیوں میں سپاہی شبیر سپاہی عمران سپاہی نعیم اور سپاہی نوید عالم شامل ہیں۔