کالام میں جنگلات کی کٹائی : دو ڈی ایف اوز سمیت 25 اہلکار معطل

چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کی ہدایات پر کالام میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور محکمہ جنگلات کے افسران اور اہلکاروں کی غفلت پر انکوائری کمیٹی نے بڑی کارروائی کر کے دو ڈی ایف او سمیت 25 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

کمشنر مالاکنڈ ریاض محسود کے مطابق مزید کارروائی کیلئے کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی، سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں جنگلات کی حفاظت کے لئے تمام اقدامات اُٹھائیں گے اور اس میں ملوث کسی بھی شخص کو کڑی سے کڑی سزاء دیں گے۔

کمشنر ملاکنڈ کے مطابق اُنہوں نے گزشتہ ماہ وادی کالام کا دورہ کیا جس میں اُنہوں نے کئی مقامات پر جنگل کے اندر قیمتی درختوں کی بے دیغ کٹائی دیکھی جس کی رپورٹ اُنہوں نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کو دی جس پر انہوں نے تین رکنی کمیٹی بنائی اور کمیشن کو سات دن کے اندر اندر انکوائری کا حکم دیا۔

انہوں نے بتایا کہ انکوائری رپورٹ ارسال کرنے پر چیف سیکرٹری نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈی ایف اوز سمیت 25 افسران جن میں پانچ رینج افسر اور اٹھارہ دیگر اہلکار شامل تھے کو معطل کر دیا۔

معطل ہونے والے اہلکاروں میں شاہ حسین، سابق ڈویژنل فارسٹ آفیسر، کلام جنگل ڈویژن، سی سی ایف پشاور حسنین، سابق ڈویژنل فارسٹ آفیسر، کلام جنگل ڈویژن، DFO (سلوا), FP&M پشاور، جنید عالم خٹک, رینج فارسٹ آفیسر/Incharge SDFO کلام جنگل ذیلی ڈویژن سردار صالح، رینج فارسٹ آفیسر، Kalkot رینج شاہ اسلم، ڈپٹی رینجر/Incharge بحرین شمالی جنگل ذیلی (1) ڈویژنگل زادہ، ڈپٹی رینجر/Incharge SDFO کلام جنگل ذیلی ڈویژن محمدزادہ, ونواسی/Incharge Kalkot رینج ارشاد اللہ, ونواسی/Incharge Kalkot رینج محمد شیرین ونواسی، شاکر اللہ جنگل گارڈ، شوکت جنگل گارڈ Maidani، عزیز الرحمن و دیگر شامل ہیں۔