ہنگو : مسافر کوچ پر حملے میں ملوث مزید دو اشتہاری ملزمان گرفتار

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ہنگو میں مسافر کوچ پر خونی حملے میں ملوث مزید دو اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

ڈی پی او شاہد احمد خان کے مطابق ایس ایچ او دوآبہ نے خفیہ اطلاع پر دونوں ملزمان امجد خان محمد اسحاق خان ساکنان زرگری کو گرفتار کرلیا ہے، اشتہاری ملزمان کو علاقہ زرگری میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ 9 ماہ قبل (28 ستمبر 2019) علاقہ زرگری میں مسافر کوچ پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

اگلے ہی روز یعنی 29 ستمبر کو مسافر کوچ فائرنگ واقعہ میں مرکزی ملزم سمیت 7 افراد گرفتار کر لئے گئے تھے، مقامی لوگوں کے مطابق مقتولین کے خاندان نے کچھ عرصہ قبل پہلے فریق کے ایک رشتہ دار کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا تھا۔

ہنگو پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کو پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء و ممبر قومی اسمبلی حاجی خیال زمان کے پشاور میں واقع امارات ہوٹل سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔