جنوبی وزیرستان : جنگلات کے تحفظ کیلئے مقامی عمائدین کا گرینڈ جرگہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان کے عمائدین کا محکمہ جنگلات کے حکام کیساتھ علاقے کے قدرتی جنگلات کے تحفظ اور مزید پلانٹیشن کے حوالے سے ایک گرینڈ جرگہ کا انعقاد ہوا۔

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او سلیم مروت نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے جنگلات کے تحفظ کے لئے 800 کلوژرز قائم کیے جائیں گے جس سے غریب عوام کو 800 نوکریاں بھی ملیں گی 800 کلوژرز پر مامور 800 نگہبان جنگلات کی حفاظت ،درختوں کی غیر قانونی کٹائی کی بندش،نوپوت کی حفاظت کرنا ،تخم ریزی اور لوگوں کی مدد کرنا اور جنگلات میں آگ لگ جانے کی صورت میں آگ پر قابو پانے کے کام تفویض کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی وزیرستان کی6000ہزار ایکڑ زمین پر نئی پلانٹیشن 2020 سے 2021 تک کی جائیں گی جس سے یہاں کے لوگوں کو روزگار کے بڑے مواقع ملیں گے اس کے علاوہ محکمانہ نرسریز سے سیزن میں عوام کو مختلف قسم کے مفت پودے بھی فراہم کئے جائیں گے۔