کرم میں اینٹی ڈرگ سکواڈ کی کارروائی، منشیات سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع کرم میں اینٹی ڈرگ سکواڈ کی اہم کارروائی، شہر میں ہیروئن سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد قریش خان کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں اینٹی ڈرگ سکواڈ کے انچارج زاہد حسین طوری نے شہر کے نواحی علاقے حسین نغری میں کارروائی کرکے شہر میں ہیروئن سپلائی کرنے والے ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 25 پوڑی ہیروئن برآمد کرلی.

ڈی پی او کرم کے مطابق پولیس کو ملزم کے حوالے سے اطلاعات مل رہی تھیں کہ وہ شہر کے مختلف حصوں کو ہیروئن سپلائی کرتا ہے، جس پر آج اینٹی ڈرگ سکواڈ نے کامیاب کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا ہے۔