ثمرہارون بلور عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی ترجمان مقرر

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے رکن صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلور کو صوبائی ترجمان مقرر کردیا ہے۔

باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق ترجمان صدرالدین مروت اپنی ذمہ داریاں بخوبی نہ نبھا سکے، ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وہ پارٹی معاملات کو زیادہ وقت نہیں دے سکے جس وجہ سے باچاخان مرکز سمیت پارٹی کیلئے مسائل پیدا ہو گئے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے صوبائی کونسل کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا لیکن صوبائی صدر ایمل ولی خان نے ثمرہارون بلور کو نیا ترجمان مقرر کردیا ہے اور اس فیصلے کی توثیق آئندہ صوبائی کونسل اراکین سے بھی لی جائے گی۔بیان کے مطابق پارٹی کی صوبائی تنظیم کی جانب سے صدرالدین مروت پر جرگہ کیا گیا جس پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور صوبائی صدر ایمل ولی خان نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔