ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 1811، کیسز 87447 ہو گئے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ملک میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے مزید 82 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1811 ہو گئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد چین سے بھی تجاوز کرکے 87447 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سندھ میں 575 اور پنجاب میں کورونا سے 607 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 521 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 51، اسلام آباد 38، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 4155 کیسز اور 82 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 1615 کیسز اور 37 اموات، سندھ 1666 کیسز 20 اموات، اسلام آباد 356 کیسز 4 اموات، خیبر پختونخوا 517 کیسز 21 جاں بحق اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

خیبر پختونخوا میں گزشتہ روز مزید 21 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 521 تک جا پہنچی ہے۔