شمالی وزیرستان، مدرسے کی چھت گرنے سے 8 بچے جاں بحق 13 زخمی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں مدرسے کی چھت گرنے سے 8 بچے جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق مدرسے کی چھت تحصیل شوہ علاقے زبر جان کوٹ میں گر گئی جس کے نتیجے میں 8 بچے جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی تمام بچوں کی عمریں 10 سال تک بتائی جاتی ہیں، زخمیوں کو ٹل ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اطلاعات یہ بھی ہیں کہ بچوں کو ہسپتال پہنچانے والا حضرت علی نامی شخص بھی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔