خیبر پختونخوا حکومت کا کورونا وائرس ایمرجنسی میں توسیع کا اعلان

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس ایمرجنسی میں 10 اگست تک توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

صوبائی حکومت نے کورونا وائرس ایمرجنسی میں 10 اگست تک توسیع کردی جب کہ محکمہ صحت کی جانب سے باضابطہ سرکاری اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایمرجنسی توسیع ڈی جی ہیلتھ سروسز اور ماہرین وبائی امراض کے مشورے پر کی گئی ہے، جس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی لاکر عوام کو اس وبائی مرض سے محفوظ بنانا ہے۔