ڈوگرہ ہسپتال کے 9 سٹاف ممبران کورونا وائرس کا شکار

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں واقع ڈوگرہ ہسپتال نو سٹاف ممبران کرونا وائرس کا شکار ہو گٸے جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں جبکہ دو ڈاکٹرز کے ٹیسٹ رزلٹ نیگیٹو ہو گٸے۔

ذرائع کے مطابق ڈوگرہ ہسپتال میں پہلے سے کورونا واٸرس میں مبتلا ڈاکٹر شہباز اور ڈاکٹر وسیم کے رزلٹ نیگیٹیو جبکہ ڈاکٹر صدیق سمیت 9 سٹاف ممبران میں کورونا واٸرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ذراٸع کا کہنا ہے کہ ڈوگرہ ہسپتال میں ڈیوٹی دینے والے کورونا کے شکار سٹاف ممبران میں رحمان اللہ, ہمایون, کفایت, داٶد اور پہلے سے مبتلا ڈاکٹر صدیق کے ٹیسٹ دوبارہ پازیٹیو آچکے ہیں جبکہ ان کے علاوہ ڈیوٹی پر مامور 4 فی میل سٹاف ممبران میں بھی کورونا واٸرس کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

باڑہ میں کورونا واٸرس کے تشویش ناک اضافے کے بعد مقامی لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ باڑہ میں لاکھوں کی آبادی کیلٸے واحد ہسپتال کو اپ گریڈ کرکے اس میں سٹاف بڑھایا جاٸے۔

انہوں نے ڈوگرہ ہسپتال سٹاف کی کورونا واٸرس کے خلاف اقدامات کو سراہا اور بیماری میں مبتلا ملازمین کیلٸے دعا کی۔

واضح رہے کہ ضلع خیبر میں کورونا سے اب تک آٹھ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔