مردان میں اسلحہ نما کھلونوں اور پٹاخوں کیخلاف کریک ڈاؤن

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

مردان پولیس نے اسلحہ نما کھلونوں، آتشی مواد پٹاخوں اور غیرقانونی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈ ی پی او مردان سجاد خان کی جانب سے عید الفطر اور رمضان المبارک کے آخری عشرے کے حوالے جاری کردہ سیکورٹی احکامات کے پیش نظر تھانہ ہوتی پولیس نے ایس ایچ او عجب خان کی قیادت میں اسلحہ نما کھلونوں، آتشی مواد پٹاخوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شہری علاقے کے مختلف بازاروں میں خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے قبضے سے اسلحہ نما کھلونوں، پٹاخوں اور دیگر آتشی مواد کی بھاری کھیپ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے۔

اسی طرح دوسری کارروائی کے دوران پولیس نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 بوری چائے پکڑی، سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں اور ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم پولیس کے حوالے کیا گیا۔

ڈی پی او مردان سجاد خان کے خصوصی احکامات پر ان تمام غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رہے گی۔