شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز پربم دھماکہ، ایک اہلکار جاں بحق

شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں سکیورٹی فورسز پر بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بم دھماکہ عیدک گاوں کے قریب سیکورٹی فورسز کی گشتی پارٹی پر پیرکی صبح ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 3 سیکیورٹی اھلکار شدید زخمی ہوگئے۔

جاں بحق اور زخمیوں اہلکاروں کو میرعلی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔