آئی جی ایف سی ساؤتھ نے انتہائی مہلک یماری میں مبتلا جنوبی وزیرستان کی ایک پندرہ سالہ بچی کو ایک لاکھ روپے کی مالی امداد دیدی۔ میڈیا سے موصول معلومات کے مطابق ٹانک کے محلہ سول لائن میں رہائش پذیر شیر پاؤ محسود کی بیٹی کے سر میں رسولی ہے تاہم اس کی مالی استطاعت اتنی نہیں کہ اپنی بیٹی کا علاج کر سکے۔
مالی حال ناگفتہ بہ ہونے کی وجہ سے شیرپاؤ محسود نے مخیر حضرات کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ٹانک سیکٹر کمانڈر ساوتھ بریگیڈئیر نیک نام بیگ اور آئی جی ایف سی ساؤتھ میجرجنرل اظہر عباسی سے امداد کی اپیل تھی۔
آج آئی جی ایف ساؤتھ میجر جنرل اظہر عباسی کی طرف سے ایک لاکھ روپے کی امداد فراہم کر دی گئی۔