خیبر پختونخوا فلور ملز ایسوسی ایشن کا آج سے تمام ملز بند کرنے کا اعلان

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا کی فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی آج پیر کے روز سے تمام ملز بند کرنے کا اعلان کردیا۔ پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ملوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں لہٰذا مطالبات تسلیم کیے جانے تک ہڑتال جاری رہے گی۔ا

دھر فلور ملز ایسوسی ایشن نے سیکرٹری فوڈ کی جانب سے مزاکرات کی دعوت مسترد کردی ہے۔چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کی دعوت بھی دے رہی ہے اور ساتھ میں ملتان میں ملز بھی سیل کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہڑتال اور احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا فلور ملز ایسو سی ایشن کے چیئرمین محمد اقبال نے بھی آج پیر کے روز سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کو ایک ماہ سے گندم کی فراہمی بند ہے، گندم کی ترسیل پر پابندی کے خلاف احتجاجا ہڑتال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی 180 فلور ملز آج سے ہڑتال کریں گی۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں بلوچستان میں بھی فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملز بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان نہ تو محکمہ خوراک کے ذریعے خریداری کرتی ہے اور نہ ہی فلورملز کو اجازت دیتی ہے، رواں سال کے لیے حکومت بلوچستان نے صرف 10لاکھ بوری گندم خریدنے کا ٹارگٹ دیا جوکہ صوبے کی ضرورت کے مطابق بہت کم ہے۔