سپیکرقومی اسمبلی سمیت سینیٹر مرزا محمد آفریدی صحت یاب

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کورونا وائرس کو شکست دے دی اور ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر چند روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہونے پر ہسپتال میں زیر علاج تھے ساتھ میں ان کے اہل خانہ کے دو افراد کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نکلا تھا۔

علاج ہونے کے بعد اسد قیصر کا منگل کے روز پھر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ طبیعت کی بحالی پر وہ ہسپتال سے سپیکر ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔ وہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں داخل تھے ڈسچارج ہونے کے بعد اب وہ پھر سے سرکاری امور کی انجام دہی شروع کردیں گے۔

اپنی صحت یابی کے حوالے سے ٹویٹ میں سپیکر کا کہنا تھا کہ الحمداللہ میری کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے جب کہ بچوں کی رپورٹ بھی کل تک آجائے گی، میں دعائے صحت کرنے والے تمام خیر خواہوں کا شکر گزار ہوں۔

دسری جانب قبائلی اضلاع سے منتخب ہونے والے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کرونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔ سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا اور وہ کل سینیٹ اجلاس میں شرکت کرینگے۔
 
ان کا اس سے قبل کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہوں نے 14 روز سے زائد قرنطینہ میں گزارے۔ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ الحمداللہ، ٹھیک ہوں، عوام احتیاطی تدابیر نہ چھوڑے، دعائیں کرنے پر اپنی عوام کا مشکور ہوں۔