ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی کو پاکستان پولیس میڈل سے نواز دیا گیا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا پولیس کے معروف آفیسر ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی کو پاکستان پولیس میڈل سے نواز دیا گیا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گزشتہ روز ایک خصوصی تقریب میں عبدالغفور آفریدی کو یہ میڈل دیا۔

عبدالغفور آفریدی کا شمار پاکستان کے نامور ایماندار اور بہادر پولیس افسران میں ہوتا ہے، انہیں پاکستان پولیس میڈل 2004 میں وزیراعظم شوکت عزیز پر اٹک میں ہونے والے خود کش حملہ میں بطور اے ایس پی بہادری اور مثالی کارکردگی دکھانے کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا پولیس کے افسران اور سیاسی سماجی شخصیات نے عبدالغفور آفریدی کو پاکستان پولیس میڈل ملنے کو صوبے کے لئے اعزاز قرار دیا۔

اس حوالے سے عبدالغفور آفریدی نے کہا ہے کہ یہ پورے محکمہ پولیس کیلئے اعزاز ہے اور اسے وہ اپنے محکمہ کے شہداء اور غازیوں کے نام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہمارا فرض ہے، کے پی پولیس کی مثالی کارکردگی پر اس کا ہر جوان اور آفیسر فخر محسوس کرتا ہے، خیبر پختونخوا پولیس نے ہمیشہ قابل فخر سپوت پیدا کئے ہیں۔۔