‘قبائلی عوامی موومنٹ’ کے نام سے نئی تحریک کا اعلان

قبائلی عوام نے سخت مشکلات اور عوامی نمائندگی کے فقدان پر "قبائلی عوامی موومنٹ” کے نام سے نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس سلسلے میں ایک افتتاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق آفریدی، عظیم خان محسود اور صحبت آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 ماہ میں مرگزی کابینہ تشکیل دی جائے گی اور بعد میں ضلع اور تحصیل یونٹوں کا اعلان کیا جائے گا۔

مقررین کے مطابق یہ تحریک قبائلی علاقوں میں امن برقرار رکھنے اور قبائلی علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے قبائلی علاقوں میں بیرونی قوتوں کے دخل اندازی اور قبائلی نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے جدوجہد کرے گی۔

انہوں نے خیبر پختونخوا خصوصاً قبائلی عوام پر زور دیا کہ سابقہ فاٹا میں امن کے قیام , جنگ اور نفرت کے خاتمے, ترقی اور خوشحالی کے لئے تحریک کا ساتھ دیں۔