کرونا وائرس : ملک بھر میں بورڈز کے تمام امتحانات ختم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

حکومت نے کورونا کی صورتحال کے باعث ملک بھر میں بورڈز کے تمام امتحانات ختم کر دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محولہ بالا فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ پہلے تعلیمی اداروں کو 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں اب مزید ڈیڑھ ماہ کی توسیع کررہے ہیں جس کے بعد تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔

وزیر تعلیم کے مطابق صورتحال کی وجہ سے بورڈز کے امتحانات ملتوی نہیں بلکہ ختم کردیے ہیں جس کے بعد اب نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات نہیں ہوں گے، نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو سابقہ نتائج پر اگلی کلاسز میں ترقی دی جائے گی۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کا نتیجہ دیکھ کر طلبہ کو پروموٹ کیا جائے گا اور اسی طرح یونیورسٹی میں داخلہ گیارہویں جماعت کے نتیجے پر ملے گا۔