چارسدہ اور مردان میں کورونا سے مزید 7 اموات

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

چارسدہ اور مردان میں کورونا وائرس سے مزید سات افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ صوبہ بھر میں مزید درجنوں متاثر بھی ہوئے ہیں۔

ضلع چارسدہ کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیروز شاہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 06 مئی 2020 کو ضلع بھر  میں 07 مریضوں کی اموات واقع ہوچکی ہیں۔ چارسدہ میں اس وقت کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 80 ہے جن میں ایک چین جبکہ مزید 8 ملک کے دوسرے اضلاع سے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ افراد چارسدہ کے مختلف علاقوں میں تبلیغ کے سلسلے میں موجود تھے اور وائرس کی تصدیق کے بعد قرنطینہ کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب مردان میں بھی آج کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض کی موت واقع ہوگئی ہے جبکہ مزید  12افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ضلعی کنٹرول روم کے مطابق67سالہ طوطی رحمان سکنہ پوردل آباد ہوتی کے کروناوائرس کی ٹیسٹ چنددن پہلے پازیٹیو آیا تھا اور مردان میڈیکل کمپلیکس کے آئسولیشن وارڈمیں زیر علاج تھے، وہ بدھ کے روز زندگی کی بازی ہارگئے۔

متوفی کی ضلعی انتظامیہ نے ہدایات کے مطابق اپنے آبائی قبرستان میں تدفین کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 12افرادمیں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے ساتھ ضلع بھر میں کل متاثرہ افراد کی تعداد208ہوگئی جبکہ 21افرادکی ٹیسٹ منفی موصول ہوئے کروناوائرس کی تشخیص کے لئے مزید35افرادسے ٹیسٹ کے نمونے لیبارٹری بھیج دئے گئے جس کے ساتھ 265ٹیسٹ کے نتیجے ابھی آنا باقی ہیں ۔

اس کے ساتھ دیر لوئر سے بھی آج بروز بدھ 20 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے ساتھ ضلع میں مریضوں کی کل تعداد 130 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ یہ خبر چند اضلاع سے جمع شدہ معلومات کی بنیاد پر فائل کی گئی ہے جبکہ صوبہ بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے کیسز کی تفصیلات صوبائی حکومت جاری کرتی ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت صوبہ بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 3499 ہے جن میں 194 افراد کی اموات واقع ہوچکی ہیں۔