خیبرپختونخوا میں کورونا کے 213 نئے کیسز, 9 اموات ریکارڈ

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مزید 213 کسیز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ صوبے کی مجموعی تعداد 3712 ہوگئی ہے جب کہ کل اموات بھی 203 تک پہنچ گئی ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں پشاور میں 6 جبکہ مردان، صوابی اور ملاکنڈ میں ایک ایک مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 91 کیسز بھی پشاور سے سامنے آئے ہیں جبکہ سوات سے 28 اور دیر لوئر اور ملاکنڈ سے 16، 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اسی طرح 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 64 مزید افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جن کے ساتھ اب تک صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 939 ہوگئی ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کیسز کی کل تعداد 23 ہزار 655 تک پہنچ گئی ہے جن میں سب سے زیادہ پنجاب سے 8693، سندھ سے 8640، بلوچستان سے 1663، اسلام اباد 485، گلگت بلتستان 386 جبکہ ازاد کشمیر سے 76 کیسز شامل ہیں۔

آج بروز بدھ 30 اموات ریکارڈ ہونے کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 545 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 6217 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔