شمالی وزیرستان، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

شمالی وزیرستان میں مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں 5افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق تپی کے علاقے میں مختلف تنازعات پر فائرنگ کے الگ الگ واقعات رونما ہوئے جس کے نتیجہ میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔