پارا چنار بلدیہ کے ملازمین گزشتہ سولہ ماہ سے پنشن سے محروم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع کرم پارا چنار بلدیہ کے پنشنرز کو  سولہ ماہ کا پنشن اور تین سالوں کی تنخواہیں نہیں ملی جس کے باعث وہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلدیہ پاراچنار کے ملازمین حاجی گلاب حسین ، علی خان ، علی سرور ، نیاز علی ، حکیم علی اور دیگر ریٹائرڈ ملازمین نے کہا کہ انہوں نے پوری زندگی بلدیہ میں گزاری مگر انہیں اپنے جائز حقوق نہیں مل رہے ہیں جس کی وجہ سے پنشنرز ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

بلدیہ پاراچنار کے پنشنرز ملازمین کا کہنا تھا کہ نہ صرف ملازمت کے دوران تین سالوں کی تنخواہ نہیں ملی ہے بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سولہ ماہ کا پنشن ستر سے ذیادہ ملازمین کو نہیں ملا۔

ریٹائرڈ ملازمین نے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر بقایاجات کی ادائیگی کی جائے اور فاقہ کشی کی زندگی سے نجات دلائی جائے ملازمین کا کہنا تھا کہ ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور حالات سے مجبور ہوکر احتجاج کی راہ اپنائیں گے۔