جنوبی وزیرستان کے مکینوں کا احتجاج، جرگہ کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان کے علاقہ سپین کے مکینوں نے وانا ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ کو کئ گھنٹوں تک ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بند کردیا۔

مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سپین میں موبائل سروس شروع کرنے، ہائی سکول کو فعال کرنے اور ہسپتال کی حالت بہتر بنانے کے مطالبے درج تھے۔

اے سی وانا امیر نواز کی زیر نگرانی میں مظاہرین کے ساتھ کامیاب مزاکرات ہوئے اور اے سی نے انھیں یقین دہانی کرادی کہ علاقہ سپین کے عوام کے تمام مطالبات جلد پورے کیے جایینگے اور موبائل سروس کےلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا.

اے سی اور جرگہ کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوئے.