خیبر پختونخوا : خود ساختہ سوشل میڈیا چینلز پر پابندی عائد کر دی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا حکومت نے خود ساختہ ویب چینلز اور فیس بک پیچز کے حامل چینلز کے جعلی صحافیوں کے تمام سرکاری دفاتر میں داخلے پر پابندی لگا دی. حکومت  نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں صرف قومی چینلز کوریج کر پائیں گے اور انہیں ہی سرکاری اداروں میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

کوئی بھی یوٹیوب یا ویب ٹی وی کا صحافی کہلوانے یا فیس بک پیچ چلانے والا کسی سرکاری ملازم یا افسر سے بیان یا خبر نہیں لیگا، نہ ہی کوئی سرکاری افسر کسی ویب چینل یا فیس بک کے کسی بھی بڑے چھوٹے پیچ حامل ایڈمن کو انٹرویو یا بیان دیگا یا فون پر رابطہ کریگا۔

حکو مت کے مطابق صرف قومی ادارے پیمرا سے رجسٹرڈ قومی نیوز ٹی وی چینلز اور قومی اخبارات کو ہی خبر اور بیان دیا جائیگا۔ تمام سرکاری دفاتر میں فیس بکی نیوز یا ویب ٹی وی والوں کا داخلہ مکمل بند ہوگا۔