ڈائریکٹر سول ڈیفنس سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر فہد اکرام قاضی نے قبائلی ضلع مہمند کا دورہ کیا اور اس موقع پر ہیڈ کوارٹر بازار غلنئی میں عام لوگوں میں سینی ٹائیزرز اور فیس ماسک تقسیم کئے.
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حامد اقبال، سول ڈیفنس چیف وارڈن فضل ہادی اور انچارج سول ڈیفنس ضلع مہمند محمد امین بھی موجود تھے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس نے دو ماہ سے کم مدت میں ضلع مہمند میں 4 ہزار رضاء کار بنائے ہیں۔ جو کہ ایک اچھا اقدام ہے۔ اس وقت سول ڈیفنس ڈائریکٹریٹ ہر ضلع اور کونسل میں رضاء کاروں کو پروموٹ کررہا ہے۔