پشاور کے بے روزگار صحافیوں میں فوڈ پیکیجز تقسیم

غیر سرکاری تنظیم طلحہ محمود فائونڈیشن کی جانب سے پشاور کے صحافیوں میں دو سو فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے.

کرائم اینڈ ٹیرارزم جرنلسٹس فورم کی درخواست پر کرونا وائرس کے باعث بے روزگار ہونے والے صحافیوں کی مدد کرتے ہوئے  طلحہ محمود فائونڈیشن نے دو سو پیکجز کی منظوری دی تھی.

فائونڈیشن کی جانب سے خورشید عالم اور صدر کرائم جرنلسٹس فورم کے صدر عظمت گل جنرل سیکرٹری عالم زیب خان، نائب صدر حق نواز شنواری، چیئرمین، فخرالدین، ایگزیکٹو ممبران زاہد درانی، محمد صدیق ساگر، کامران گل اور دیگر ممبران نے مذکورہ پیکچز تقسیم کئے۔

گذشتہ سال بھی طلحہ محمود فائونڈیشن کی جانب سے پشاور کے صحافیوں کو ڈیڑھ سو پیکچز دیئے گئے تھے، صدر کرائمز جرنلسٹس فورم پشاور  عظمت گل اور صحافی برادری نے طلحہ فائونڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور میڈیا کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔