خیبر پختونخوا، 4 ڈاکٹروں سمیت 5 افراد میں وائرس کی تصدیق

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے ساتھ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 98 ہو گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے71 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 1864 ہو گئی جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 515 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق چار ڈاکٹروں سمیت پانچ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مزید چار ڈاکٹرز اور ایک کلاس فور کورونا سے متاثر ہو گئے، چاروں لیڈی ڈاکٹرز ہیں، ڈاکٹرز مختلف وارڈز میں ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھیں۔

محمد عاصم کا کہنا ہے کہ متاثرہ کلاس فور ایڈمن آفس میں ڈیوٹی پر مامور تھا، متاثرہ سٹاف کو گھروں اور ہاسٹل میں کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 277 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13318 ہو گئی ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ 98 ہلاکتوں کے ساتھ خیبر پختونخوا سرفہرست ہے، 81، 81 ہلاکتوں کے ساتھ سندھ اور پنجاب دوسرے نمبر پر ہیں، بلوچستان میں 11 جبکہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 3، 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔