ضلع خیبر لنڈیکوتل ہسپتال میں سرکاری ادویات ختم ہونے کے باعث ہسپتال کا عملہ کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے میڈیسن خریدنے کے لئے چندہ مہم شروع کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کی سرکاری میڈیسن کے فنڈز ختم ہونے کے باعث ہسپتال کے سٹاف نے کورونا وائرس کے مریضوں کو ادویات فراہم کرنے کے لئے چندہ مہم شروع کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال میں مریضوں کے لئے میڈیسن کا فنڈز ختم ہونے کے باعث علاج کے لئے آئے ہوئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ محکمہ صحت حکام کی طرف سے لنڈی کوتل ہسپتال میں داخل مریضوں کے لئے کسی قسم کی ادویات و دیگر سہولیات فراہم نہیں کی گئیں.
لنڈی کوتل ہسپتال میں داخل کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے رشتہ داروں نے محکمہ صحت حکام ضلعی انتظامیہ اور دیگر مخئیر حضرات سے مطالبہ کیا کہ لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل مریضوں کے علاج کے لئے فوری طور پر میڈیسن اور دیگر ادویات اور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کا علاج بروقت ہوسکے۔