نوشہرہ میں ممتاز عالم دین ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں جاں بحق

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

نوشہرہ میں جمیعت علماء اسلام کے ممتاز عالم دین مولانا عبداللہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نوشہرہ کے ضلعی رہنماء اور جامعہ ترتیل القرآن نوشہرہ کے مولانا عبداللہ مسجد الفرقان میں نماز پڑھانے کے بعد گھر جا رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے سے تاک میں بیٹھے نامعلوم ملزمان نے مولانا عبداللہ کو اندھادھند فائرنگ کر کے گولیوں سے چھلنی کر دیا، حملے کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

بعدازاں ان کی لاش کو قاضی کمپلیکس منتقل کر دیا گیا جہاں جمیعت علماء اسلام کے ورکروں نے احتجاج شروع کر رکھا ہے، مفتی حاکم علی نے ان کی شہادت کو ٹارگٹ کلنگ کی واردات قرار دیدیا۔