جمعة المبارک کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا۔ پوپلزئی

مسجد قاسم علی خان پشاور نے جمعہ کو پہلے رمضان المبارک کا اعلان کردیا۔

مسجد قاسم علی خان پشاور میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کر رہے تھے۔

اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں خطیب مسجد اور غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہا کہ کمیٹی کو شہادتیں موصول ہوئیں، جمعة المبارک کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہو گا۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر محدود افراد اجلاس میں شریک ہوئے، کمیٹی کی جانب سے اپیل کی گئی تھی رویت کی شہادت کے لئیے عوام فون پر رابطہ کریں، ٹیلیفون پر موصول شہادتوں کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن اس سے قبل ہی اعلان کر چکے تھے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔