نوشہرہ، خاتون سے زیادتی کی کوشش پر حکیم فرار

نوشہرہ میں ایک افغان حکیم نے علاج کے لئے آنے والی خاتون مریضہ سے دست درازی کی تاہم خاتون کے شور مچانے پر حکیم دواخانہ چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق اضاخیل کی رہائشی مسماۃ صائمہ صحت کی خرابی پر شوہر حکم خان کے ساتھ افغان مہاجر حکیم ڈاکٹر عبدالرحمن سیفی کے پاس معائنہ کے لیے گئی جہاں اس نے معائنہ کے دوران جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی تاہم خاتون نے شدید مزاحمت کی، خاتون کے شور اور چیخ و پکار پر ڈاکٹر حکیم عبدالرحمن سیفی کلینک چھوڈ کر فرار ہو گیا۔

تھانہ آضاخیل پولیس نے متاثرہ خاتون صائمہ کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

ٹی این این کی جانب سے محکمہ صحت سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ان کے پاس ملزم افغان حکیم کا کوئی ریکارڈ ہے نہ ہی  وہ رجسٹرڈ ہے۔

دوسری جانب متاثرہ خاتون کے شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر راضی نامے کے لئے بااثر شخصیات کی جانب سے جرگے میں دباؤ ڈالا جا رہا ہے، انہوں نے دھمکی دی انصاف نہ ملا تو خودکشی کر لوں گا۔

انہوں نے اپیل کی کہ پولیس اور حکومت ان کے ساتھ انصاف کرے، نوشہرہ ایس ایچ او تھانہ اضاخیل کے مطابق پولیس نے بروقت مقدمہ درج کیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔