مہمند میں پولیس کی کاروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع مہمند کی تحصیل انبار میں پولیس کی کامیاب کاروائی، موٹر کار سے 20 کلو افیون برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق درآوو چیک پوسٹ پر موجود ڈی ایس پی پشم گل اور ایس آئی صمد خان نے کار نمبر APX 516 کو رکنے کا اشارہ کیا۔

تلاشی کے دوران کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 20 کلو آفیون برآمد کرلی گئی، جبکہ کاروائی میں گل خان ولد علی زید خان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔

ڈرائیور کے مطابق افیون ضلع مہمند سے پنجاب سمگل کیا جارہا تھا۔