دیہاڑی دار مزدوروں کی امداد کے لئے 75 ارب روپے کی منظوری

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دیہاڑی دار مزدوروں کی امداد کے لئے 75  ارب روپے وزیراعظم احساس پروگرام  کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ مزدوروں کے لئے منظور کردہ پروگرام کو مزدور کا احساس پروگرام کا نام دیا گیا ہے.

نجی ٹی وی کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں احساس پروگرام کے تحت 75 ارب روپے کی منظوری دی گئی، ریلیف پیکج کے تحت مستحق افراد کو 12 ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے.

مزدوروں کو 75 ارب روپے 200 ارب روپے کے پیکج میں سے فراہم کئے جائیں گے۔ احساس کفالت پروگرام کی موجودہ 3 کیٹگریز میں مزدروں کیلئے چوتھی کیٹگری شامل کی جائے گی، لاک ڈاؤن سے متاثرہ دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کی امداد کی جاسکے گی.

وزارت صنعت اور دیگر اداروں کو اس ضمن میں میکنزم تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، احساس کفالت پروگرام کے 1 کروڑ 20 لاکھ مستفید افراد اس کے علاوہ ہیں۔

کمیٹی نے رواں مالی سال اسٹیل ملز کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 1 ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی ہے، پاکستان اسٹیل ملز کے لئے اگلے تین سال کیلئے ہر سال 3 ارب 85 کروڑ روپے کی منظوری دی.

جنوبی افریقہ میں پاکستان سٹیل مل کے عدم ادا واجبات کے باعث پی این ایس سی کے جہازوں کی ضبطگی کےمعاملہ طے کرنے کی منظوری دی گئی۔