محکمہ داخلہ نے 79 کالعدم جماعتوں اور تنظیموں کی فہرست جاری

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم قرار دی گئی 79 جماعتوں اور تنظیموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ان جماعتوں اور تنظیموں کو زکواۃ و عطیات نہ دیئے جائیں۔ رمضان المبارک کے دوران مسلمان دل کھول کر صدقات و عطیات دیتے ہیں اور زکواۃ ادا کرتے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم قرار دی گئی ایسی 79 جماعتوں کی فہرست جاری کی ہے، جن پر صدقات و عطیات اور چندہ جمع کرنے پر پابندی عائد ہے۔ شہریوں کو کہا گیا ہے کہ کالعدم جماعتوں، تنظیموں کو عطیات دینا اور ان کی معاونت قانوناً جرم ہے۔ شہری اپنی زکواۃ، عطیات ضرورت مندوں اور حقداروں کو دیں، زکواۃ و عطیات دیتے ہوئے اس بات کو یقنی بنائیں کہ آپ کے عطیات کالعدم تنظیموں تک نہ پہنچ سکیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی کالعدم جماعتوں کی فہرست میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد، جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور اور الفرقان ٹرسٹ کراچی شامل ہیں، اسی طرح لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمدی، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان، خدام الاسلام (جیش محمد)، اسلامی تحریک سابق تحریک جعفریہ، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان اور حزب التحریر بھی کالعدم جماعتوں میں شامل ہیں۔ خیرالناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک اسٹوڈنٹس موومنٹ، لشکر اسلامی، انصار الاسلام، حاجی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان بھی کالعدم ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان ریپبلکن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت، مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم نوجوانان اہل سنت گلگت، پیپلز امن کمیٹی لیاری، اہل سنت والجماعت، الحرمین فاؤنڈیشن، رابطہ ٹرسٹ، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت اور بلوچستان بنیاد پرست آرمی بھی کالعدم ہیں۔