موٹروے پولیس میں 3 ہزار بھرتیوں کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس میں بھرتیوں کو اعلان کردیا گیاہے،حکومت پاکستان فنانس ڈویثرن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکومت پاکستان فنانس ڈویثرن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس میں تین ہزار نئی سیٹیں تجویز کی گئیں ہیں جن پر بھرتیوں کا عمل جلد ہی شروع ہوجائے گا۔

موٹرے پولیس میں 12 ایس پیز،73 ڈی ایس پیز، 573 پٹرولنگ آفیسر، 1281 جونیئر پٹرولنگ آفیسر اور 517 ایڈمنسٹریشن سٹاف بھرتی کیا جائےگا۔

ان سیٹوں پر اپلائی کرنے کے لیے ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ وزٹ کریں اور دی گئی ہدایات کےمطابق اپنی تعلمی اسناد اور ڈومیسائل کےساتھ اپلائی کریں۔ جونیئر پٹرول آفیسر کےلیے ایف اے ، سنیئر پٹرول آفیسرکے لیے گریجویشن کی تعلیم رکھی گئی ہے۔

پاکستان بھر سے موٹر وے پولیس میں بھرتیاں کی جائیں گی ملک بھر کے کسی بھی شہر کا ڈومیسائل رکھنے والے نوجوان ان سیٹوں پر اپلائی کرسکتے ہیں۔