شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز پر حملہ، ایک اہلکار شہید، ایک زخمی

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق میرعلی سب ڈویژن میں نامعلوم ملزمان نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ بم سے حملہ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

وقوعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 19 اپریل قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے کالعدم تحریک طالبان کے دھشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے پانچ اکثریت پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں آپریشن گزشتہ رات شروع ھوا، دھشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پہلے سے موصول تھی۔