ضلع ٹانک : شاہد آفریدی نے پی ٹی ایم کی مخالفت کردی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قومی مایہ ناز آلراؤنڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ـ اس موقع پر ضلع ٹانک میں صحافیوں اور مقامی نمائندگان سے بات چیت بھی کی ـ

اس موقع پر پی ٹی ایم کارکنان نے اپنا مشہور نعرہ ”لر اؤ بر یؤ افغان“ لگوانے کا کہا جس پر شاہد خان آفریدی نے ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ  لگتے ہوے کہا کہ ہمارے بڑوں نے بھی یہی نعرہ لگایا ہے، ہم بھی لگائیں گے اور ہماری نسلیں بھی یہی نعرہ لگائیں گی ـ

انھوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت تعاون کرے تو میں شمالی وزیرستان میں یونیورسٹی اور کرکٹ اکیڈمی بھی بناسکتا ہوں ـ

دوسری جناب سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے  پی ٹی ایم مخالف بیان پر پی ٹی ایم ارکنان میں شدید غم و غصہ پایا گیا اور سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی مخالفت بھی کر رہے ہیں .

اضح رہے کہ اس دورے میں شاہد آفریدی نے کرونا وائرس کے پیش نظر مستحق افراد کی مدد کی ـ