ایچ آر سی پی ضلع کرم کا موبائل یوٹیلٹی سٹور کا مطالبہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ایچ آر سی پی ضلع کرم نے موبائل یوٹیلٹی سٹور کا مطالبہ کیا ہے، ایچ آر سی پی ضلع کرم کے کوآرڈینیٹر عظمت علی علیزئی نے کہا ہے کہ حکومت ضلع کرم میں غریب عوام کی سہولت کے پیش نظر موبائل یوٹیلٹی سٹور کا اہتمام کرے.

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان ضلع کرم سمیت تمام قبائلی اضلاع میں وہ تمام تر  سہولیات مانگے بغیر قبائلی عوام کو فراہم کریں جن سے غریب عوام کا براہ راست فائدہ ہو اور وہ پاکستان بھر میں عوام کو دستیاب ہوں، ان میں سے ایک یوٹیلٹی سٹور بھی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک سے پہلے پہلے  تمام قبائلی اضلاع میں موبائل یوٹیلٹی سٹورز قائم کئے جائیں۔