پشاور : تاجر رہنماوں کی حکومتی عہدہ دوران سے ملاقات

تنظیم تحفظ تاجران خیبر پختونخواہ کے صدر عبدالنصیر خان نے صوبائی وزیر اطلاعات اجمل وزیر سے ملاقات کی، ملاقات میں پشاور کے مختلف بازاروں کے دکانداروں کی ڈی سی پشاور اور پولیس کی جانب سے بے جا پکڑ دھکڑ کے بارے میں خصوصی بات چیت کی گئی۔

صدر عبدالنصیر خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے، اگر پولیس اور انتظامیہ دکانداروں کو تنگ کرنے سے باز نہ آئی تو احتجاج کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات اجمل وزیر نے یقین دلایا کہ دکانداروں کیلئے بہت جلد ریلیف بھی دینگے اور پولیس و انتظامیہ کو بھی ایسے اقدامات سے روکیں گے۔