پشاور : جرگے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پشاور میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں جرگے کے سربراہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔  فائرنگ کا واقعہ پشاور کے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں جرگے کے دوران پیش آیا۔

پولیس کے مطابق دو بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازع پر جرگہ ہو رہا تھا کہ اس دوران ایک بھائی اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی ،جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کا بھائی، بھتیجا اور جرگے کا سربراہ شامل ہیں۔

پولیس نے واقعے کے فوری بعد مرکزی ملزم اور قتل میں ملوث دیگر 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔