خیبرپختونخوا میں کورونا متاثرین کی تعداد 1 ہزار سے متجاوز

خیبرپختونخوا میں مزید 93 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جن کے ساتھ صوبے میں متاثرین کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ وائرس سے 51 افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز نئے کیسز کے ساتھ مجموعی تعداد 1077 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ روز پشاور اور مانسہرہ میں پانچ اموات بھی سامنے آئی ہیں۔

دوسری جانب مردان میں بھی کورونا وائرس نے ایک اور شخص کی جان لے لی جس کی تصدیق مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر جاویداقبال نے کی ۔

5 7 سالہ عبدالرشید سکنہ شیخ ملتون سیکٹر H نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لئےچھ دن قبل الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آبادمیں کورونا ٹسٹ کروایا تھا جس کارزلٹ پازیٹیو آنے پر گھرہی میں قرنٹائن کردئے گئے تھے۔

ڈاکٹر جاویداقبال نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کی طبعیت خراب ہونے پر جمعے کے شام کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کا فوری علاج شروع کردیا لیکن کچھ دیربعدفوت ہوگئے۔

18مارچ کو کروناوائرس سے پہلا شخص 69سالہ سعادت خان کی موت کے بعد مردان میں اب تک 755ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 109پازیٹیو،430نیگیٹو اور216کے رزلٹ ابھی نہیں آئیں۔ اب تک 267کروناوائرس کے مشتبہ اور متاثرہ افراد قرنطینہ سنٹراور آئسولیشن وارڈز سے صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں جن میں غیرملکی افراد بھی شامل ہیں جبکہ سعادت خان سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں