58 فیصد کرونا کیسز ایک دوسرے میں منتقل ہوئے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

کرونا وائرس پر کنٹرول اور مانیٹرنگ کیلئے قائم کیے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 58 فیصد کیسز مقامی طور پر ایک دوسرے میں منتقل ہوئے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز میں سے 42 فیصد کیسز کی ٹریول ہسٹری ہے یعنی یہ 42 فیصد افراد بیرون ممالک سے پاکستان آتے وقت کورونا میں مبتلا تھے جب کہ 58 فیصد کیسز ایسے ہیں جو مقامی طور پر ایک شخص سے دوسرے شخص میں وائرس منتقل ہوا۔

کمانڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں بدھ تک مجموعی طور پر 78 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، جن میں سے 6506 مصدقہ کیسز سامنے آئے جب کہ 124 افراد اب تک کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کمانڈ کنٹرول سینٹر کا بتانا ہے کہ ملک بھرمیں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 1645 ہوگئی ہے۔ واضح رہےکہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 42 ہلاکتیں خیبرپختونخوا اور سندھ میں 41 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔