جنوبی وزیرستان : قبائل کو تباہ شدہ مکانات کی ادائیگی ایک ماہ سے معطل

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

کرونا وائرس کے باعث جنوبی وزیرستان میں قبائل کے تباہ شدہ مکانات کا سروے اور معاوضے کی ادائیگی ایک ماہ سے بند ہے۔

قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ وائرس میں تو بینک بھی کھلے ہیں، احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں امدادی رقوم بھی دی جارہی ہیں مگر جنوبی وزیرستان کے تباہ شدہ مکانات کا معاوضہ محسود قبائل کو نہیں دیا جارہا، جنہوں نے ملک کی مفاد کی خاطر قلعے نما مکانات تباہ ہوتے دیکھے۔

واضح رہے کہ تباہ شدہ مکانات کے حوالے سے محسود قبائل کا احتجاجی دھرنا جاری تھا تو لوگوں کو چیکس بھی دیئے جارہے تھے اور سروے سے رہ جانے والے دیہاتوں کا سروے بھی شروع کیا گیا۔