لاک ڈاؤن : تمام شعبوں اور صنعتوں کیلئے قواعد و ضوابط جاری

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

محکمہ داخلہ نے لاک ڈاؤن کے دوران کھلنے والے تمام شعبوں اور صنعتوں کے لیے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق نزلے اور بخار والے افراد خصوصاً باہر نہ آئیں، فیکٹریوں اور کاروباری مقامات پر تھرمل گنز لگائی جائیں اور کمپنی میں آتے وقت ہاتھ صاف کیے جائیں، تمام سامان سینیٹائز کیا جائے جبکہ اسٹاف کو کورونا اور صفائی ستھرائی پر بریفنگ دی جائے۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہےکہ 55 سال سے بڑی عمر افراد کو کام پر نہ بلایا جائے، ورکرز ماسکس اور گلوز استعمال کریں گے جبکہ کام کے دوران فاصلہ انتہائی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ گائیڈ لائنز کے مطابق نماز کے مقام پر کوئی دری یا قالین نہیں ہوگا۔