شمالی وزیرستان: ڈی ایچ کیو ہسپتال کی نرس نے خودکشی کرلی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

شمالی وزیرستان میں نرس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرلی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سلطان محمد کے مطابق فرزانہ چمن نامی نرس نے خودکشی کرلی ہے۔

ایم ایس نے بتایا کہ نرس فرزانہ چمن زوجہ قدیر احمد ایک بیٹی کی ماں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زندگی سے تنگ آکر خودکشی کی۔

انہوں نے کہا کہ نرس کو تشویش ناک حالت میں ایمرجنسی پہنچایا گیا لیکن جانبرنہ ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ نرس نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔