احساس پروگرام : لکی مروت میں کرپشن پر 111 اہلکار برطرف

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

لکی مروت میں احساس پروگرام سے مستحقین افراد کے رقوم میں سے کمیشن وصول کرنے والے 111 پولیس اہلکاروں کو ڈی پی او نے ملازمت سے برطرف کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت عبدالرؤف بابر قیصرانی نے احساس پروگرام سے مالی منفعت حاصل کرنے والے چار سب انسپکٹرز اور چھ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت 111 پولیس، لیوی فورس اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکیمروت عبدالرؤف بابر قیصرانی نے پولیس رولز 1975 کے تحت حاصل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے 111 پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

برطرف ہونے والوں میں ریگولر پولیس کے 4 سب انسپکٹر، 4 اے ایس آئی، 6 ہیڈ کانسٹیبل، 36 کانسٹیبل، 2 بہشتی، ایک نائب قاصد، 2 خاکروب اور 11 سپیشل پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

لیوی فورس کے برطرف ہونے والے اہلکاروں میں 2 اے ایس آئی، 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 21 کانسٹیبل جبکہ خاصہ دار فورس کے برطرف ہونے والے اہلکاروں میں 17 کانسٹیبل شامل ہیں۔