آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں کمانڈر Resolute سپورٹ مشن جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغان مہاجرین کے معاملے اور افغان مفاہمتی عمل سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں ہمیں افغان امن عمل کے لیے حاصل شدہ کامیابیوں کا راستہ چھوڑنا نہیں چاہیے۔

آرمی چیف نے امریکی نمائندہ خصوصی اور مشن کمانڈر کو وزیراعظم عمران خان کے عالمی برادری سے ترقی پذیر دنیا کو درپیش مسائل کو ختم کرنے میں مدد کرنے کی درخواست سے بھی آگاہ کیا۔