خیبر پختونخوا حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے لاک ڈاؤن کو مزید موثر بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت صوبے کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو فسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفوض کر دیئے گئے ہیں۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اختیارات ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور پبلک ہیلتھ ایکٹ کے تحت دئیے گئے ہیں، اے سیز ان قوانین کے تحت تمام تر سزائیں دینے کے مجاز ہونگے، جبکہ ڈپٹی کمشنرز ان افسران کے اختیارات کے استعمال کے لیے حدود کا تعین کرے گا۔