خیبر پختونخوا حکومت نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرنطینہ میں موجود خواتین کو خوراک کی فراہمی کے لیے فی میل اسٹاف مقرر کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کی جانب سے قرنطینہ میں قیام پذیر خواتین و بچوں کی حفاظت کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں، جس کے تحت خواتین قرنطینہ میں علیحدہ بلاک میں قیام پذیر ہوں گی۔
محکمہ بحالی و آباد کاری خیبر پختونخوا کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حاملہ خواتین گراؤنڈ فلور پر قیام پذیر ہوں گی اور خواتین کو خوراک کی فراہمی کے لیے فی میل اسٹاف مقرر کیا جائے۔