احساس کفالت پروگرام : رقم تقسیم کی تفصیلات جاری

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شروع کیے گئے احساس کفالت پروگرام کی ملک بھر میں نقد رقم کی تقسیم سے متعلق تفصیلات جاری کر دی گئیں ہیں۔

احساس کفالت پروگرام کے تحت تقسیم کی گئی نقد رقم کی تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 9 اپریل سے اب تک مستحقین میں کل 16 ارب 58 کروڑ 87 لاکھ 28 ہزار تقسیم کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں 5 لاکھ 74 ہزار 786 مستحقین میں 6 ارب 89 کروڑ 74 لاکھ 32 ہزار روپے جبکہ صوبہ سندھ میں 4 لاکھ 54 ہزار349 مستحقین میں 5 ارب 45 کروڑ 21 لاکھ 88 ہزار روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

صوبہ خیبر پختوخوا میں 2 لاکھ 93 ہزار678 مستحقین میں 3 ارب 52 کروڑ 41 لاکھ 36 ہزار روپے جبکہ صوبہ بلوچستان میں 41 ہزار97 مستحقین میں 49 کروڑ 31 لاکھ 64 ہزار کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔

اسی طرح آزادکشمیر میں 14 ہزار 354 مستحقین میں 17 کروڑ 22 لاکھ 48 ہزار جبکہ گلگت بلتستان میں 1 ہزار 898 مستحقین میں 2 کروڑ 27 لاکھ 76 ہزار کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں 2 ہزار 232 مستحقین میں 2 کروڑ 67 لاکھ 84 ہزار کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔